02:41 pm
کوئٹہ ، باچا خان چوک کے نزدیک دھماکہ،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ ، باچا خان چوک کے نزدیک دھماکہ،متعدد افراد زخمی

02:41 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زوردار دھماکہ ہو ا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعا ت ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں باچا خان چوک کے نزدیک تھانہ سٹی کی حدود میں دھماکہ ہواہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں
لے لیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین خبریں