03:09 pm
کوئٹہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی

کوئٹہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی

03:09 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوچکی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں واقع باچا خان چوک کے نزدیک عوامی رش والی جگہ پر منگل کی شام نما ز مغرب کے وقت زوردار دھماکہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں متعدد افرا د زخمی ہو گئے۔جن میں سے چار زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ 30كکے قریب افراد زخمی ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کر لیا۔

تازہ ترین خبریں