08:14 am
بارش سے حب ڈیم میں سال 2020 تک کا پانی جمع ہوگیا

بارش سے حب ڈیم میں سال 2020 تک کا پانی جمع ہوگیا

08:14 am

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں جہاں دو روز کی بارش کے دوران شہر کے بیشتر علاقے ڈوبے رہے وہیں واٹر بورڈ نے عوام کیلئے اچھی خبر بھی سنا دی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق بارش نے حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھا دی ہے جس سے کراچی والوں کو فائدہ ہوگا۔حب ڈیم سے کراچی والوں کو پانی کی اضافی فراہمی جلد شروع ہوگی حب ڈیم میں 308 فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے جو کہ دسمبر 2020 تک کےلیے کافی ہے۔حب ڈیم سے شہر کے اہم علاقوں اورنگی، بلدیہ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں