08:31 am
غیر مسلم ہونے کی خبریں ، انیل مسرت نے خاموشی توڑ دی

غیر مسلم ہونے کی خبریں ، انیل مسرت نے خاموشی توڑ دی

08:31 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر مسلم ہونے کی خبریں ، انیل مسرت نے خاموشی توڑ دی ، ان کا مذہب کیا ہے ، عقیدہ ختم نبوتﷺ سے متعلق بھی اپنی زندگی کا بڑا سچ بتا دیا ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی انیل مسرت کا کہنا ہے کہ میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر یقین رکھتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی انیل مسرت نے کہا کہ میں اور میرا خاندان عقیدہ ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ہم سنی العقیدہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے واضع کیا کہ میں حضرت محمد ﷺ کو اﷲ تعالیٰ کا آخری نبی مانتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور ضرورت مند لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 50 لاکھ گھروں کی اسکیم پر بھی ہر طرح کی مفت اور بلا معاوضہ معاونت کر رہا ہوں۔ ہمارے خاندان خصوصی طور پر میری والدہ نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔ واضع رہے کہ انیل مسرت کے والدین کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے مالی استفادہ نہیں کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی انیل مسرت ایک برطانوی سرمایہ کار بھی ہیں جو پاکستان میں میانوالی میں اسپتال تعمیر کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انیل مسرت پنجاب بھر میں اسپتالوں میں بھی مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
انیل مسرت سے متعلق سوشل میڈیا پر کافی زیادہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا اور ان کے عقیدے پر سوالات اُٹھائے جا رہے تھے جس کے بعد اب انیل مسرت کا یہ بیان سامنے آ یا ہے۔انیل مسرت نے وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر بھی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد بھی ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنوں کو نواز رہے ہیں۔جس کے بعد انیل مسرت نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کہہ دیا تھا کہ میں 5 ملین گھروں کی تعمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو مفت مشورے دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی رسمی عہدہ بھی نہیں لیا۔ انیل مسرت نے کہا کہ میں پاکستان میں بزنس کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے یورپ اور برطانیہ میں منافع کمانے والے بزنسز موجود ہیں۔میری دلچسپی کی واحد وجہ میرا پاکستانی ہونا اور میری وطن کو کچھ دینے کی خواہش ہے۔

 

تازہ ترین خبریں