08:43 am
سرکاری ملازمین کیلئے خوشی کی خبر ، تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری 

سرکاری ملازمین کیلئے خوشی کی خبر ، تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری 

08:43 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبرآئی  ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسران کی بنیادی تنخواہ میں 150 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 1300 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق رواں جولائی سے ہو گا۔


 
اس سے قبل پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کو خوشخبری سنائی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کی کنفرمیشن پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت کنٹریکٹ ملازمین اب چار سال کی بجائے تین سال کی سروس کے بعد ریگولر کیے جا سکیں گے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی منظوری کے بعد پنجاب ریگولائزیشن آف سروس آرڈیننس 2019ء جاری کیا گیا۔خیال رہے کہ دو ماہ قبل حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 10 مئی کو ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ قانون اور ریگولیشن کی سفارشات پر پنجاب کے کنٹریکٹ افسران اور ملازمین کے لیے چار سال کی بجائے تین سال سروس کی شرط رکھ دی گئی تھی۔
جس کے تحت کسی بھی سرکاری محکمے میں تین سال تک کام کرنے والا ملازم قانون 2018ء کے مطابق مستقل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر کابینہ ونگ نے منٹس آف میٹنگ جاری کئے اور باقاعدہ منظوری دے دی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس منظوری سے پنجاببھر کے تمام محکموں کےسرکاری ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا چار سال کا ٹائم فریم رکھا گیا تھا۔
 

تازہ ترین خبریں