09:07 am
قومی کی لُوٹی ہوئی دولت کی واپسی شروع

قومی کی لُوٹی ہوئی دولت کی واپسی شروع

09:07 am


لاہور (نیوز ڈیسک)لوٹی ہوئی رقم کی واپسی شروع ہوگئی، 2 ارب روپے واپس مل گئے، اومنی گروپ سے وابستہ ایک کمی نے پیسے واپس کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی، جبکہ اوپمنی گروپ کو 5 ارب ڈالرز کی پلی بارگین آپشن لینے کی پیش کش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ
نیب لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کیلئے کامیابیاں سمیٹنے لگا ہے۔اومنی گروپ کیس میں اس گروپ سے وابستہ ایک کمپنی نے نیب کو پلی بارگین آپشن کے تحت 2 ارب روپے واپس کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جبکہ اومنی گروپ کو بھی کیسز ختم کروانے کیلئے خصوصی پیش کش کی گئی ہے۔ اومنی گروپ کو پیش کش کی گئی ہے کہ 5 ارب ڈالرز واپس کرنے کے بدلے اس کیخلاف کیسز بند کر دیے جائیں گے۔تاہم اومنی گروپ کی جانب سے تاحال اس پیش کش کو قبول یا مسترد کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

 

تازہ ترین خبریں