10:27 am
’’ہم پر کوئی دبائو نہیں ، ہم پیسے واپس کرنا چاہتے ہیں ‘‘

’’ہم پر کوئی دبائو نہیں ، ہم پیسے واپس کرنا چاہتے ہیں ‘‘

10:27 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے لیے کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں کئی نامی گرامی ملزمان اور معروف سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی کی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے این آر او دینے سے انکار کرتے ہوئے پلی بارگین پر زور دیا۔تاہم اب ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ احتساب عدالت میں دو ملزمان نے اربوں روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز میں خوردبرد کے معاملے میں ملوث ملزمان کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی ۔ملزمان سید آصف محمود اور سید عارف علی چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے پلی بارگینگ کی درخواست منظور ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان سید آصف محمود اور سید عارف علی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے پلی بارگینگ کی درخواست منظور ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین نیب کے منظوری کے بعد احتساب عدالت نے بھی ملزمان کی پلی بارگینگ کی درخواست منظور کر لی۔ تفتیشی افسر نے پلی بارگین کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کتنے پیسے دینے کے لیے ملزمان تیار ہیں؟ کیا آپ اپنے خوشی سے پلی بارگین کر رہے ہیں؟ جس پر ملزمان نے جواب دیا کہ جی ہم خوشی سے پلی بارگین کر رہے ہیں۔ جج محمد بشیر نے پھر پوچھا کسی کی جانب سے پلی بارگین کے لئے دباؤ تو نہیں ہے نہ؟ جس پر ملزمان نے کہا کہ نہیں ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں ملزمان 2.12 ارب روپے دینے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ملزمان کاروبار میں برابر کے پارٹنر ہیں۔ ملزمان سید آصف محمود اور سید عارف علی نے سندھ حکومت کے افسران سے مل کر کرپشن کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ٹھیکوں میں خرد برد کی ہے۔ جج محمد بشیر نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ دونوں کا کاروبار کتنا ہے؟ سید آصف محمود نامی ملزم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم دونوں کا ایک پراجیکٹ بارہ ارب روپے کا ہے۔ اس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ اتنے زیادہ پیسے آپ لوگوں کے پاس ہیں پھر کرپشن کیوں کرتے ہو؟ عدالت نے دونوں ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔

 

تازہ ترین خبریں