04:32 pm
جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے ، میر حاصل بزنجو

جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے ، میر حاصل بزنجو

04:32 pm

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نامزد چیئرمین سینٹ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تعداد نمبر گیم سے زیادہ ہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے جمہوری قوتیں مقابلے میں کامیاب ہوجائے گی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا جمہوریت کا حسن ہے عید کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں تبدیلیاں آئینگے
تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے چیئر مین سینیٹ کیلئے نامزد کیا حکومت کے اتحادی جماعتیں بھی آج جمہوری قوتوں کا ساتھ دینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرحاصل خان بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے گزشتہ شب عشائیہ اور پھرظہرانہ دیا جس میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد سینیٹرز نے شرکت کی اور چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی کیونکہ اس بار جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ جمہوری قوتیں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ جمہوری قوتوں نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے چیئرمین سینٹ کے حوالے سے کسی نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے دی تھی کہ چیئر مین سینیٹ کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ جب تک ایوان بالا قومی معاملات پر توجہ نہیں دے گا تب تک مسائل جوں کے توں رہیں گے ہم سمجھتیں کہ ملکی معیشت کی بہتری اور قومی معاملات کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لئے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد نیشنل گرینڈ ڈائیلاک کا انعقاد کریں گے اور ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین سینٹ اخلاقی طورپر مستعفی ہوجائیں حکومت کے پاس 37 اور ہمارے 67 ارکان ہیں اور اکثریت بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی سے پاکستان کی عام آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ ہے جس کا پہلا قدم چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہے بی این پی مینگل جو کہ حکومت کی اتحادی ہیں انہوں نے بھی اپوزیشن کے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے صادق سنجرانی کے ساتھ میرے کوئی ذاتی اختلاف نہیں میرے ان سے اچھے تعلقات ہے میرے بیماری میں بھی انہوں نے میربھرا پور ساتھ دیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تعداد نمبر گیم سے زیادہ ہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے جمہوری قوتیں مقابلے میں کامیاب ہوجائے گی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا جمہوریت کا حسن ہے عید کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں تبدیلیاں آئینگے

تازہ ترین خبریں