05:07 pm
کلبھوشن یا دو کے بعد پاکستانی سرزمین سے ایک اور بھارتی شہری گرفتار

کلبھوشن یا دو کے بعد پاکستانی سرزمین سے ایک اور بھارتی شہری گرفتار

05:07 pm

ڈیر ہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کلبھوشن یادو کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔ راکھی گاج نامی گائوں سے ایک بھارتی شہری گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھااس سے پہلے بھی پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا
اوراب راجو لکشمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاحال معلومات نہیں مل سکیں کہ راجو لکشمی بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے اوراس کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے کیا تعلق ہے تاہم بارڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمی بھارتی شہری ہے اور جاسوس ہے۔