04:13 pm
سینیٹ کے نتائج پر حیرت نہیں ہوئی، حافظ حسین احمد

سینیٹ کے نتائج پر حیرت نہیں ہوئی، حافظ حسین احمد

04:13 pm

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علماءاسلام (ف)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ”اکثریت“ اور ”عسکریت“ کے درمیان مقابلے کا یہی نتیجہ نکلتا ہے،سینٹ کے نتائج پر ہمیں حیرت نہیں کیوں کہ گذشتہ سال 25جولائی کو خلائی مخلوق نے جو کردار ادا کیا تھا آج بھی ویسے ہوا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزیدکہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کایہ ٹیسٹ کیس تھا
اپوزیشن نے ٹیسٹ کیا کہ گذشتہ سال 25جولائی کو جو ہوا تھا اور خلائی مخلوق نے جو کردار ادا کیا اب بھی وہ ساتھ ہیں یا نہیں آج پتہ چلا کہ معاملہ جوں کا توں ہے،سینٹ میں جو کچھ ہوا اس نے 25جولائی 2018کے انتخابات کے انجینئرڈ ہونے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا کہ سینٹ کے نتائج پر ہمیں حیرت نہیں ہوئی کیوں کہ جب اکثریت اور عسکریت کا مقابلہ ہوتا ہے تو اس کے نتائج ایسے ہی آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو اپنی صف بندی کے حوالے تیاری کرنا ہوگی، آج ٹی 20میچ تھا ابھی لمبی سیریز کا آغاز ہونا ہے۔

تازہ ترین خبریں