06:47 am
پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد جوان شہید

پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد جوان شہید

06:47 am

اسلام آباد د (نیوز ڈیسک)پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد جوان شہید ۔۔۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر ہیشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ملکان چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا
۔شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔شہید اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شامل ہیں۔جب کہ زخمی ہونے والے اہلکار کا نام محمد اسماعیل بتایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل تھے۔اس حملے کے بعد دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر بلوچستان میں بھی فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔ پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا ایک دن میں یہ دوسرا واقعہ تھا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے ردعمل میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے۔ قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ اب ہماری توجہ سرحدی صورتحال پر بہتر کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔‎

تازہ ترین خبریں