07:44 am
منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع

07:44 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن تک توسیع کر دی۔ عدالت نے حمزہ کو 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔
تفتیشی افسر نیب حکام نے حمزہ شہباز سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ عدالت نے تفتشی افسر سے استفسار کیا حمزہ شہباز کا ابتک کتنے دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے ؟ تفتشی افسر نے بتایا حمزہ شہباز کا 52 دنوں کا ریمانڈ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں