07:59 am
وزیراعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے

07:59 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ وزراتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں،
تمام وزراء 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تازہ ترین خبریں