08:21 am
ایبٹ آباد کے ہسپتال میں داخل ہونیوالا شخص کون تھا

ایبٹ آباد کے ہسپتال میں داخل ہونیوالا شخص کون تھا

08:21 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کیپٹن (ر) صفدر سے ملتا جلتا ایک شخص ہسپتال میں ایڈمٹ تھا جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ کیپٹن (ر) صفدر خود ہیں اور ا نہیں اپنی اہلیہ سے مار پڑی ہے تاہم اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے کیپٹن (ر) صفدر کا تو نہیں پتہ
لیکن کچھ عرصہ قبل ان سے ملتی جلتی شکل کا ایک شخص ایبٹ آباد کے ایک اسپتال میں گیا جس کی حالت بہت بُری تھی۔ کئی دن اسپتال رہے ، کسی غیر آدمی کو جانے نہیں دیا گیا۔ پھر کچھ دن کے بعد اسپتال کے بیڈ پر پڑے کیپٹن (ر) صفدر سے مشابہت رکھنے والے ایک مریض نے ڈاکٹر کے فون سے اپنے بیٹے کو کال کی اور کہا کہ تمہاری ماں نے مجھے بہت مارا ہے اور لوگوں سے بھی مار کھلوائی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب کیا یہ بھی جھوٹ ہے۔ میری ان سے گذارش ہے کہ خدارا عوام کے جذباتوں اور عوام کے ارمانوں کے ساتھ مت کھیلو۔ پروگرام میں موجود سعید قاضی نے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ جب آپ کا احتساب ہو تو اسلام خطرے میں نہیں ہوتا، جمہوریت خطرے میں نہیں ہوتی بلکہ آپ کے اثاثے خطرے میں ہوتے ہیں۔ اور جب تک یہ ناجائز اثاثوں والے ہم پر مسلط رہیں گے حالات خراب ہی رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں