09:04 am
 مون سون کا ایک انتہائی طاقتور سپیل پاکستان میں داخل

مون سون کا ایک انتہائی طاقتور سپیل پاکستان میں داخل

09:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی جہاں ہیں وہیں رہیں ، مون سون کا ایک انتہائی طاقتور سپیل پاکستان میں داخل، کچھ ہی گھنٹوں میں انتہائی تیز بارش کی پیش گوئی۔۔۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشیں برسانے والا ایک اور سپیل پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے
کہ داخل ہونے والے نئے سپیل کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔