09:18 am
تسینٹ کی اہم ترین شخصیت نے مستقل طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

تسینٹ کی اہم ترین شخصیت نے مستقل طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

09:18 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ، سینٹ کی اہم ترین شخصیت نے مستقل طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی مستقل طور پر مستعفی ہوگئے، گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مستعفی ہونے والے رضا ربانی نے اپنا استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔رضا ربانی نے گزشتہ روز صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر دیگر پی پی سینیٹرز کے ہمراہ اپنے استعفے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیے تھے۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا ربانی نے بلاول بھٹو کو واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے۔

تازہ ترین خبریں