01:08 pm
شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کی   فائرنگ سے  3 اہلکار شہید  1زخمی

شمالی وزیرستان ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید 1زخمی

01:08 pm

بنوں(آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ملکان چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،
جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہید اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شہید شامل ہیں۔ جب کہ سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوئے

تازہ ترین خبریں