02:50 pm
بھارتی خفیہ ایجنسی کاعیدالاضحی کے موقع پرپاکستان میں دہشتگردی کامنصوبہ

بھارتی خفیہ ایجنسی کاعیدالاضحی کے موقع پرپاکستان میں دہشتگردی کامنصوبہ

02:50 pm

بہاولپور(ویب ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں عید پر دہشتگردی کیلئے تحریک طالبان سجنا گروپ کو 4.7ملین دے دیئے،5خود کش بمبار تیار،سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں بتایاگیاہے
کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں تحریک طالبان پاکستان سجناگروپ کے کمانڈرز کی انڈین ایجنسی را کے2آفیشلز کیساتھ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ٹی ٹی پی کو عیدالاضحیٰ کے موقع پرپاکستان میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں کاٹاسک دیاگیاہے۔