06:11 am
گوجرانوالہ :کینٹینر یوٹرن لیتے ہوئے کار پر الٹ گیا،3افراد جاں بحق

گوجرانوالہ :کینٹینر یوٹرن لیتے ہوئے کار پر الٹ گیا،3افراد جاں بحق

06:11 am

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک )گوجرانوالہ میں کینٹینر یو ٹرن لیتے ہوئے کار پر الٹ گیا ،جس سے کار سوار 3افراد کینٹینر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں کنگنی والا کے قریب پیش آیا جہاں ایک کینٹینر یوٹرن لینے کے دوران الٹ کر کار پر جاگرا ،
حادثے کے نتیجے میں کار سوار 3افراد بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ایک گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکالا، تینوں لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں، تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں