09:47 am
 پاکستان نے شدید ردِ عمل اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے شدید ردِ عمل اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا

09:47 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی شہریوں پر حملے کے بعد پاکستان نے شدید ردِ عمل اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ بھارت ایک بات یاد رکھ لے کہ اس بار پاکسان کا حکمران عمران خان ہے جس سے ساتھ پاکستان کی فوج اور تمام ادارے کھڑے ہیں۔وہ نواز شریف ہی تھا جو کارگل کے موقع پر امریکہ جا کر اپنے ضمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سالمیت کا سودہ کر آیا تھا۔ اس بار ایسا جواب آئے گا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ خیال رہے کہبھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھا رہا ہے
اور مظلوم کشمیریوں پر بھارت کا جبر بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارت کشمیر میں ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جسے بھارتنے مسترد کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارت نے مزید 28ہزار فوجی کشمیر میں بھیج دیے ہیں اور مزید فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہنے کشمیر کے معاملے پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں۔ امریکیصدر کے مشیر ساجد بشیر تارڑ نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر ٹھکرائے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس آپشنز ختم ہو رہے ہیں، بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر جواب دینا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں