07:24 pm
سید علی گیلانی کی غاصب بھارت کی سفاکیت پر روح پر جھنجھوڑ دینے والی ٹویٹ

سید علی گیلانی کی غاصب بھارت کی سفاکیت پر روح پر جھنجھوڑ دینے والی ٹویٹ

07:24 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حریت رہنما سید علی گیلانی کے ایس او ایس ٹوئٹ پر فوری ایکشن، سید علی گیلانی کے اس پیغام پر پاکستان کا او آئی سی کے سیکرٹری خارجہ سے فوری رابطے کا فیصلہ، ایک نجی ٹی وی چینل سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کی جانب سے ایس او ایس غیر معمولی پیغام ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی کے سیکرٹری کو حریت رہنما سید علی گیلانی کے تحفظات سے آگاہ کروں گا، انہوں نے کہاکہ پاکستان حریت رہنما کے پیغام کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے اٹھائے گا۔ واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے خطہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے ٹوئیٹ کو جان بچانے والا ایس او ایس پیغام سمجھا جائے بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے ”اگر ہم مرگئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا“ ہفتے کے روز ٹوئیٹر پر جاری بیان میں حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کرہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام ہنگامی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹوئیٹ ہماری جان بچانے کے پیغام ایس او ایس کے طور پر لیا جائے۔ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنا جارہا ہے۔ اگر ہم مر گئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دیناپڑے گا۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔دریں اثناء ڈی جی آئی ایس پی پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کا کلسٹر بم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹر بم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو دبا نہیں سکتا، کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ اس پیغام نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک نہتے شہریوں پر کلسٹر برسانے شروع کر دیئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹرم بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارت لائن آف کنٹرول پر اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ