08:05 pm
 ہر طبقے کا فرد نالائق اعظم کو بددعائیں دے رہا ہے، مریم نواز

ہر طبقے کا فرد نالائق اعظم کو بددعائیں دے رہا ہے، مریم نواز

08:05 pm

پاکپتن (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر طبقے کا فرد نالائق اعظم کو بددعائیں دے رہا ہے، عوام کہتی ہے ہمارا چولہا نہیں جلتایہ کہتا ہے نواز کا کھانا بند کر دیا۔ پاکپتن میں ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکپتن والو آپ کو سلام ہے، رات کے ڈھیڑ بجے کسی کا آج تک اس قدر استقبال نہیں کیا، نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا پاکپتن والوں کو خصوصی سلام دینا، جیل میں بند نواز شریف کی طرف سے آپکو سلام،مریم نواز نے دوران خطاب بابا فرید کا شعر بھی پڑھا،
مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر دی، پاکپتن والو مجھے آپ سے شکوہ نہیں ہے،آپ نے تو شیر پر مہر لگائی تھی لیکن آپ کے ووٹ کی عزت نہیں ہوئی، آپ کے ووٹ کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، آپ کے حقوق کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، پاکپتن والو ہاتھ اٹھاؤ کتنے لوگوں نے جج کی ویڈیو دیکھی، جج ارشد ملک ویڈیو میں کیا کہہ رہا تھا، جج کہہ رہا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہے، جج کہہ رہا تھا مجھے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز نے وزیر اعظم کو جعلی اعظم قرار دے دیا جعلی اعظم کیا تم نواز شریف کے دور کی روٹی کی قیمت لا سکتے ہو، اس کو شیر وانی پہننے کا شوق تھا، یہ شیر وانی عوام کو بہت مہنگی پڑی ہے، شیروانی کے شوقین بوریا بستر اٹھا اور چلتا بن، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا نواز شریف کو نہیں پاکستان کو ہوئی، پاکستان کو سلیکٹڈوزیر اعظم عمران سے بھگتنا پڑا، تاریخ میں پہلی بار عوام نے اتنا مہنگا حج کیا، حاجیوں کی عمران کو بددعاؤں کی ویڈیوز آ رہی ہیں، عوام مہنگائی کا سوال کرے تو کہتا ہے فلاں کو گرفتار کر لیا، میں پاکپتن والوں سے نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی لینے آئی ہوں، دربار بابا فرید پر نواز شریف کی رہائی کیلیے دعا کرو، پاکپتن والو میرے ساتھ اسلام آباد جا کر سلیکٹڈ کو دھکا دو گے؟۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا، ایم پی اے میاں نوید علی، مسلم لیگی راہنما رانا احمد علی آرائیں، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات رانا آصف عقیل، ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خاں،، ضلعی صدر خواتین ونگ موتیا مسعود خالد ودیگر بھی موجود تھے،جلسہ گاہ میں نواز شریف کی رہائی کیلیے نعرے بازی کی گئی جلسہ میں عارفوالا رانا ذاہد حسین، رانا رادت حسین اور سابق ایم پی اے ڈاکڑ فرخ حسین اور قبولہ ایم پی اے پیر کاشف چشتی کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی سے۔ مریم نواز نے درگاہ بابافریدالدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی جہاں ملکی و ملی سلامتی کیلئے دعا کی اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبریں

 جھوٹے مسخرے حکمرانوں سے مذاکرات نہیں کرسکتے ،خواجہ سعد رفیق

جھوٹے مسخرے حکمرانوں سے مذاکرات نہیں کرسکتے ،خواجہ سعد رفیق

فیصل آباد:3 منزلہ مکان کی چھت گرگئی ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

فیصل آباد:3 منزلہ مکان کی چھت گرگئی ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

پڑھے لکھے ہو یا ان پڑھ ! ایک بٹن دبائو اور لاکھوں روپے کمائو ، پاکستانی انجینئر نے کمال مشین ایجاد کر ڈالی

پڑھے لکھے ہو یا ان پڑھ ! ایک بٹن دبائو اور لاکھوں روپے کمائو ، پاکستانی انجینئر نے کمال مشین ایجاد کر ڈالی

 وفاقی وزیر کی شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش

وفاقی وزیر کی شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!!  مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!! مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے