03:26 pm
سندھ کابینہ میں توسیع، چار  وزراء  نے حلف اٹھالیا

سندھ کابینہ میں توسیع، چار وزراء نے حلف اٹھالیا

03:26 pm

کراچی(آن لائن) سندھ کابینہ میں توسیع، مزید چار وزراء نے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاوس کراچی میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزراء ، سینئر افسران اور حلف لینے والے وزراء اور مشیروں کی فیملی ممبران بھی شریک ہوئے۔گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، جام اکرام دھاریجو اور سہیل سیال سے حلف لیا۔۔چار وزراء کے حلف کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔
سندھ کابینہ میں نثار احمد کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو بطور مشیر شامل کر لیا گیا۔دو مشیروں کی شمولیت سے کابینہ میں مشیروں کی تعداد چار ہو گئی

تازہ ترین خبریں