03:29 pm
 نام نہاد "با ضمیر"حکمران ہمت کرکے 14  سینٹرز کے نام بتائیں،پیپلز پارٹی  کا  حکومت کو بڑا چیلنج

نام نہاد "با ضمیر"حکمران ہمت کرکے 14 سینٹرز کے نام بتائیں،پیپلز پارٹی کا حکومت کو بڑا چیلنج

03:29 pm

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو بڑا چیلنج دے دیا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اتوار کو اپنے بیان میں حکمرانوں کو چیلیج کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد "با ضمیر"حکمران ہمت کرکے 14 سینٹرز کے نام بتائیں، پیپلز پارٹی اپنی اپنی جماعتی وابستگی سے روگردانی کرنے والوں کو بے ضمیر سمجھتی ہے نیر بخاری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار ضمیر فروشوں کے "خریدار" نکلے ہیں نیرہخاری نے مزید کہا کہ چیرمین سینٹ عدم اعتماد تحریک میں اپوزیشن اخلاقی اور سیاسی طور پر فتحیاب ہوئی ہے انہوں نے کہا
کہ ہارس ٹریڈنگ رشوت اور دباؤ کے حربے استعمال کرنے والوں پر دھاندلی اور بدنامی کا انمٹ دھبہ لگا ہے نیر بخاری نے کہا کہ ضمیر فروشوں کو "فرشتے" بنانے والے حکومتی سہولت کاروں کے بیانات سے سب کچھ عیاں ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کرپٹ مافیا کے مسکن بنی گالا کی دھلائی فیکٹری کے زریعے" پارسا" قرار پانے والوں پر مشتمل پی ٹی آئی حکومت قائم کء گئی اور سیاست کو تجارت میں" تبدیلی" کا گھناونا دھندہ بھی پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے

تازہ ترین خبریں