04:43 pm
اپوزیشن کے تین سینیٹرز بے وفا دوستوں کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے، حبیب اکرم

اپوزیشن کے تین سینیٹرز بے وفا دوستوں کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے، حبیب اکرم

04:43 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ سے قبل عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے سے قبل تین لوگ ایسے تھے جنھیں اپنی پارٹیوں کےکچھ سینیٹرز کے بارے میں پتہ تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران انکشاف کرتے ہوئے حبیب اکرم نے بتایا کہ اپنے سینیٹرز کے بارے میں جاننے والوںمیں پہلا نام ان کا ہے جنھوں نے کل صحافی کے سوال پر یوں مڑ کر دیکھا
اور ایک بڑا اور بے بنیاد الزام عائد کر دیا۔میر حاصل بزنجو صاحب۔ دوسرا نام رضا ربانی کا ہے جبکہ تیسرا نام پرویز رشید کا ہے۔ اب جن لوگوں نے میر حاصل بزنجو ، رضا ربانی اور پرویز رشید کو بتایا تھا ، اسلئے نہیں بتایا تھا کہ چپ کر کے اند ر ہی اندر پی جائیں اور بعد میں کہیں کہ جی مجھے پہلےسے ہی پتہ تھا۔ جس نے پرویز رشید کو بتایا ، اس لئے بتایا ہوگا کہ وہ نوازشریف کو بتائیں۔جس نے رضا ربانی کو بتایا تھا ، اس لئے بتایا ہو گا کہ وہ آصف علی زردار ی کو بتائیں۔ اور جس نے حاصل بزنجو کو بتایا ، اس لئے بتایا ہو گا کہ جناب سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے۔ اب آپ اپنے سامان کی حفاظت تو کر نہیں سکے۔ اور اب آپ کے پاس سوائے کے کہ کسی بھی آدمی پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام عائد کر دیں ، کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ اس کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔جہاں تک بات ہے کہ ان چار پانچ لوگوں کو خریدا گیا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ ایسا ہوا ہوگا کہ کوئی آدمی نوٹوں سے بھرا ہوا ایک بریف کیس چھوڑ گیا ہو اور ساتھ ہی کہہ گیا ہو کہ جناب صبح آپ نے وہی کرنا ہے جو ہم کہیں گے۔ بلکہ مستقبل کے حوالے سے کچھ وعدے ہوں گے، کچھ ٹکٹوں کی یقین دہانیاں ہوں گی۔ کچھ سبز باغات دکھائے گئے ہوں گے وغیرہ۔

تازہ ترین خبریں