07:45 am
اسلام آبادمیں سورج کا راج  ، حبس کی شدت میں بھی اضافہ

اسلام آبادمیں سورج کا راج ، حبس کی شدت میں بھی اضافہ

07:45 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )شہر اقتدار میں سورج کا راج ہے، حبس کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی نوید سنائی ہے۔ بارش کے مزے لوٹ لئے، اب سورج اپنی گرمی دیکھائے گا، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ ترعلاقوں میں گرمی کی شدت دیکھی گئی،نوکنڈی اور دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم آج شام جڑواں شہروں سمیت ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، ژوب، لسبیلہ، بارکھان ، پشاور ، راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبریں