02:37 pm
مریم نواز پر موٹروے اور قومی شاہراہوں پر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

مریم نواز پر موٹروے اور قومی شاہراہوں پر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

02:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز پر موٹروے اور قومی شاہراہوں پر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان، ن لیگ کی نائب صدر کی جانب سے گزشتہ روز پاکپتن جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جی ٹی روڈ پر ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ مریم نواز گزشتہ شب جلسے میں شرکت کیلئے پاکپتن پہنچی تھیں۔
پاکپتن پہنچنے سے قبل مریم نواز اور ن لیگ کی دیگر رہنماوں کی درجنوں گاڑیوں کا جی ٹی روڈ پر ٹول پلازے سے جب گزر ہوا تو تمام گاڑیاں بنا ٹول ٹیکس ادا کیے ہی وہاں سے روانہ ہو گئیں۔ مریم نواز کی جانب سے پہلے بھی ایسا کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے مریم نواز موٹروے پر بنا ٹول ٹیکس ادا کیے ہی وہاں سے گزر گئی تھیں، جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے موٹروے کے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس مانگنے پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد مریم نواز کو وزارت مواصلات کی جانب سے 7 لاکھ روپے سے زائد کا ٹول ٹیکس کا بل بھیجا گیا تھا۔ جبکہ اب دوبارہ ایسا واقعہ ہونے پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ مراد سعید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ مریم نواز کو باقاعدہ وارننگ دی جائے گی۔ آئندہ اگر مریم نواز کی جانب سے ٹول ٹیکس ادا کیے بنا قومی شاہراہوں پر سفر کرنے کی کوشش کی گئی، تو ایسے میں ان پر موٹروے اور دیگر قومی شاہراہوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ جبکہ گزشتہ روز قومی شاہراہ پر مریم نواز اور ن لیگ کے دیگر رہنماوں کی گاڑیوں کا جتنا بھی ٹول ٹیکس بنا تھا، اس کا باقاعدہ بل بنا کر مریم نواز کو بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری