10:01 am
سعید غنی سے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

سعید غنی سے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

10:01 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اُکھاڑ پچھاڑ سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لے کر ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات مقرر کر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے سعید غنی کو اطلاعات اور محنت کے قلمدان سونپ دئے ہیں۔
سردار علی سے تعلیم کا قلمدان واپس لے کر انہیں محکمہ ثقافت اور سیاحت کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے ہری رام کو خوراک اور اسماعیل راہو کو زراعت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جام اکرام دھاریجو کو امداد باہمی اور صنعت و تجارت کا قلمدان دے دیا گیا۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال کو محکمہ آبپاشی کا قلمدان دیا گیا جبکہ سہیل انور سیال کو اینٹی کرپشن کا اضافہ قلمدان بھی دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 4 نئے وزراء اور 2 مشیروں کو اپنی کابینہ میں شامل کر لیا ۔ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، عبدالباری پتافی، اکرام اللہ دھاریجو اور سہیل انور سیال سے گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں حلف لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں