03:24 pm
افواج پاکستان کے سپہ سالارمیدان میں آگئے

افواج پاکستان کے سپہ سالارمیدان میں آگئے

03:24 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )افواج پاکستان کے سپہ سالارمیدان میں آگئے ، ایسا اعلان کردیا کہ پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے ۔کل کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کریں گے۔
کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل او سی صورتحال پر غور ہو گا۔اس کے علاوہ بھارت کے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھارتی میڈیا کے حالیہ فیصلے پر صدرِ پاکستان سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی مظالم میں اضافہ بھارتی حکومت کے عزائم واضح کرتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے موجودہ تناظر میں صدر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئیے۔جس کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کل 11 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری