03:42 pm
پاکستان نے بھارتی افواج کے خلاف سب سے بڑی قوت میدان میں اُتار دی

پاکستان نے بھارتی افواج کے خلاف سب سے بڑی قوت میدان میں اُتار دی

03:42 pm

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو مفت اسلحہ لائسنسز کا اجرا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ شہری آبادی کو مفت اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں اور لائن آف کنٹرول کے پانچ کلو میٹر کے احاطے میں موجود دیہی ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کے لائسنس کی تجدید بھی بغیر کسی فیس یا معاوضے کے فوری طور پر کی جائے۔
آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ ہدایات لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں تاکہ شہری آبادی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بھارتی افواج کی بمباری کے علاوہ دیگر جنگی حالات میں اپنی حفاظت کر سکیں۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ تمام ضلعی مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائسنس کے اجرا کے لیے دیہی ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کے نام تجویز کریں تاکہ شہری اپنی حفاظت کر سکیں۔خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پاکستان اور بھارت میں محدود جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے بڑے پلان کو لانچ کر نے کے لیے پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے ۔لڑائی چھیڑنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے منصوبے کو کور فراہم کرنا ہو گا۔اعلٰی حکومتی عہدیداران نے ٹاپ سیکورٹی آفیشلز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑی نسل کشی کا منصوبہ رکھتا ہے جسے کور فراہم کرنے کے لئے وہ پاکستان کے ساتھ محدود جنگ چھیڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا