11:03 am
 پاکستان کی بھارت کے ساتھ مشرقی سرحد پر اس وقت حالات کیا ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات

پاکستان کی بھارت کے ساتھ مشرقی سرحد پر اس وقت حالات کیا ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات

11:03 am

سری نگر (ویب ڈیسک) مودی سرکار نے پورے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144لگاکرجلسے ‘جلوس اورریلیوں پرپابندی لگا دی جبکہ سری نگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر کےموبائل‘انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات معطل کر دی ہیں‘سابق وزراء اعلیٰ عمرعبداللہ ‘محبوبہ مفتی اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے اور آج تمام اسکول ‘ کالج اور تعلیمی ادارے بندرکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ‘
دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت سے کہاہے کہ وہ تحمل سے کام لیں ‘ یواین سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجارک کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرحالیہ دنوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھاگیاہے‘دونوں ممالک تحمل کامظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی مشرقی سرحدپر فوجی تیاریوں میں اضافہ کردیا ہے اور تمام فوجی و فضائی اڈوں پر ہائی الرٹ کردیا گیاہےجس سے خطے میں پائی جانی والی کشیدگی میں مزید اضافے کاخدشہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بھی کنٹرول لائن آناشروع ہوگئےہیں جہاں پاکستانی حکام نےانہیں بھارتی فوج کی طرف سےشہری آبادیوں پرفائرنگ اور گولہ باری کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی ۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق پاکستانی سرحد پر فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور فوجی ساز و سامان بھی وہاں پہنچایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری و فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے،کنٹرول لائن پر صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہو گیے ہیں ، نکیال سیکٹر میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے موہڑہ دھروتی،بالاکوٹ، موہڑہ گھمب،دوہری مال ،داتوٹ،اولی اور ترکنڈی میں فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ کنٹرول لائن کے اس پار بھارت غیر معمولی نقل و حرکت کے بعد آزادکشمیرانتظامیہ کوبھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اندروٹھ کے رہائشی چوہدری محمد فیاض کے مکان پر گولہ گرنے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جب کچے مکان پر گولہ گرا تو گھر کے مکین گھر میں موجود تھے تاہم معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،مکان کی چھت میں سوراخ ہو گیااور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کے پیش نظراقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت سےتحمل کی اپیل کی ہے ۔

تازہ ترین خبریں