04:10 pm
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

04:10 pm

اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں این ٹی ایس پاس ملازمین کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ویکسی نیٹرز کے بعد اساتذہ نے بھی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر بھی اساتذہ کے ساتھ ہیں۔
احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد ویکسی نیٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اساتذہ گذشتہ کئی دنوں سے پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائوس جانے کی کوشش کرنے والے 21 اساتذہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مطالبات کے حق میں ٹیچرز کراچی پریس کلب پراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب بڑھنے لگے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر پولیس نے احتجاج کرنے والے 21 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ٹیچرز کی جانب سے ریاض عرف رب نواز نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کئے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ایجوکیشن سے رابطہ کرکے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیکریٹری ایجوکیشن کے شہر میں نہ ہونے کی وجہ مذاکرات فائنل نہ ہو سکے۔ بعد ازاں اساتذہ نے 2 دن پریس کلب کے باہر پرامن بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ حراست میں لئے گئے 21 اساتذہ کو رہا کردیا گیا۔تاہم آج پھر کراچی میں گرفتاریوں کا یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ راجہ اظہر اساتذہ کے احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

 صدارتی نظام رائج کرنے  کی  دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

صدارتی نظام رائج کرنے کی دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

نیشنل ایکشن پلان اور پاک افغان سرحدی امور سے متعلق اہم اجلاس آج ہونگے

نیشنل ایکشن پلان اور پاک افغان سرحدی امور سے متعلق اہم اجلاس آج ہونگے