01:36 pm
 پاکستان آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کو آئینی طور پر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے ورنہ ۔۔۔!

پاکستان آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کو آئینی طور پر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے ورنہ ۔۔۔!

01:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ، جس پر پاکستان میں بھارت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے سینیئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پیغام میں نیا انکشاف کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سینئیر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے دو آپشن دے دئیے گئے ہیں- ایک تو یہ کہ پاکستان آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کو آئینی طور پر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے اور دوسرا یہ کہ اگر ایسا نہیں ہوتا
تو بصورت دیگر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد امریکی ثالثی آزاد کشمیر پر ہو گی۔ مطیع اللہ جان نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایک سوال بھی اُٹھایا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف اس سب کا حصہ ہے ؟ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات، پاکستان کو۲ آپشن دے دئیے گئے-۱- آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کو آئینی طور ہر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے۲- وگرنہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد امریکی ثالثی آزاد کشمیر پر ہو گی۔پی ٹی آئی کھیل کا حصہ ہے؟سینئیر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے اس سوال پر سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ صبح بھی ایک خاتون اینکر نے گلگت بلتستان سے متعلق ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب بالآخر گلگت بلتستان کو بھی پاکستان میں ضم کر دیا جائے گا ؟ خیال رہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ میں آج مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد صدارتی حکم نامہ جاری ہوا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی۔ بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق تھا جس کے ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں