01:37 pm
 اگر مودی دوبارہ الیکشن جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد ملے گی

اگر مودی دوبارہ الیکشن جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد ملے گی

01:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کو دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اور وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر مودی دوبارہ الیکشن جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔
یہ ہے سیاسی بصیرت سلیکٹڈ کی۔ ہو گیا مسئلہ حل ؟ ہن آرام ای، انہوں نے اس معاملے پر پاکستان کی سفارتی محاذ پر تاریخ کی بڑی ناکامی بھی قرار دیا۔ ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر مودی دوبارہ الیکشن جیت گیا تو مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دورہ امریکہ کی کامیابی کا جشن منانا چاہئیے۔ یہ دورہ صرف سمجھوتوں اور آج کل نظر آنے والے چہروں کی مدت ملازمت میں توسیع کی توثیق پر مبنی تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔ بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں