01:39 pm
پاکستان کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر فی الفور اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس بلائے ، شہباز شریف

پاکستان کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر فی الفور اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس بلائے ، شہباز شریف

01:39 pm

اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فی الفور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے اور پارلیمان کا ہنگامی مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے کیونکہ سیاسی و عسکری قیادت کے اجتماعی فیصلوں کا وقت اب آگیا ہے کشمیر کے لئے پاکستان ایک آوازاور متحدہے ۔ ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کیخلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ فی الفور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے اور چین ، روس ، ترکی ، سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک سے بھی فوری رابطہ اور مشاورت کی جائے اور اس کے علاوہ پارلیمان کا ہنگامی مشترکہ اجلاس بلا کر صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جائز انسانی حقوق کیلئے پاکستان ہر حد تک جائے گا کشمیری تنہا نہیں بلکہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے قائداعظم کے اس فرمان پر ہر پاکستان کٹ مرنے کو تیار ہے کہ ہماری شہ رگ اور قومی عزت و غیرت پر ہاتھ ڈالنے والا بھیانک انجام سے دو چار ہوگا شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارتی عدالتی فیصلے کی توہین ہے کیونکہ استصواب رائے کشمیریوں کا جمہوری حق ہے بھارت کشمیر میں جمہوریت کا قتل کررہا ہے جو کہ عالمی برادری کا امتحان ہے یہ پاکستان کے قومی مفاد کا معاملہ ہے اور اس پر پورا پاکستان ایک ہے اس وقت سیاسی و عسکری قیادت کے اجتماعی فیصلوں کا وقت آگیاہے اور کشمیر کاز کیلئے پاکستان ایک آواز اور متحد ہے

تازہ ترین خبریں