01:53 pm
مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کی تبدیلی سے حالا ت مزید کشیدہ ہو نگے، شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کی تبدیلی سے حالا ت مزید کشیدہ ہو نگے، شاہ محمود

01:53 pm

اسلام آباد( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس بات کا ڈر تھا بھا رت نے وہی کر دیا مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کی تبدیلی سے حالا ت مزید کشیدہ ہو نگے۔ کشمیر کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے، بھا رتی حکو مت کے اس اقدام کے اثرات لداخ اور آزاد کشمیر میں بھی دکھا ئی دیں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پرردعمل دیتے ہوئے انہو ں نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گامودی سرکار کے فیصلے پر دنیابھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں،
بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی، بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا،بھارت نے آج مقبوضہ کشمیرکوعالمی حیثیت دلادی ۔پاکستان چاہتاتھابات چیت سے مسئلہ حل ہو،بھارت اپنے وعدوں سے فراراختیار کررہا ہے۔ صدرٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی تھی، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کوگرفتارکرلیاگیاہے،آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے اثرات لداخ اورآزادکشمیرمیں بھی دکھائی دیں گے،ہمیں کوئی شک وشبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنے جارہاہے،بھارتی ترامیم کواقوام متحدہ سمیت کوئی تسلیم نہیں کریگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خون خرابے پرتلاہواہے،میرواعظ پہلے ہی کہہ چکے بھارت نے کچھ کیاتوردعمل آئیگا،وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نہروکابھارت دکھائی نہیں دے رہا۔ سیکولربھارت کی شکل تبدیل ہورہی ہے،بھارت میں آج آرایس ایس کی سوچ بڑھ رہی ہے،جس کاخدشہ تھابھارت نے آج وہ حرکت کردی،بھارتی اپوزیشن کودیوارسے لگادیاگیاہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کوتنہاکرنیکی کوشش میں بھارت کوناکامی ہوئی،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنی ہیں،وزیراعظم مسئلے کوحل کی طرف لے جاناچاہتے تھے بھارت نے کشمیریوں کوپہلے سے زیادہ یکجاکردیاہے،ہم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوتفصیلی خط لکھاہے،سیکریٹری جنرل او آئی سی نے تشویش کااظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری امہ یک زباں ہوکربھارتی جارحیت کی مذمت کرے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبریں