03:11 pm
وہ 2دن میں کچھ بھی کر سکتا ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان نے سے بڑا مطالبہ کر دیا

وہ 2دن میں کچھ بھی کر سکتا ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان نے سے بڑا مطالبہ کر دیا

03:11 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کے پاس وقت کم ہے ، وہ 2دن میں کچھ بھی کر سکتا ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان نے سے بڑا مطالبہ کر دیا ، وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو چاہیے کہ سفارتی سطح پر معاملے کواٹھائے، مودی کے پاس وقت کم ہے ، وہ 2 دن میں کچھ بھی کرسکتا ہے، اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی توآزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیرخارجہ کو کہا تھا کہ پاکستا ن کو چاہیے کہ سفارتی سطح پر معاملے کواٹھائے،مودی کے پاس وقت کم ہے ، وہ 2 دن میں کچھ بھی کرسکتا ہے۔ اور اس نے کردیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے کچھ پرانا حساب بھی چکانا ہے۔ م بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کرتے۔بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کررہا ہے۔اسرائیل کے اندر فلسطین تھا تواس کے اندر یہودی آئے،اب وہاں یہودی آباد ہیں۔ آئین کو ختم کرنے سے سب سے زیادہ نقصان جموں کے لوگوں کا ہوگا۔ جموں کے لوگوں کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے آئین کو نہیں مانتے، کیونکہ کشمیری بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ ہم اس کو ما نتے ہی نہیں ہے۔آئین کو ختم کرکے کشمیر کا اپنا مئوقف ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی جگہ سے وہ بارڈر فینس کو کھولے گا اور دنیا کوبتائے گا کہ یہاں دہشتگرد جاتے ہیں،بھارت پاکستان کیخلاف پوراپروپیگنڈا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اب آزادکشمیر میں بھی آنے کی کوشش کرے گا۔فاروق حیدر نے کہا کہ اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی توآزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا، ہم کشمیر میں ہندوستان فوج کا قبرستان بنائیں گے۔افواج پاکستان پر پورا یقین ہے، فوج ایل اوسی پر پوری حفاظت کرے گی۔ اس کے بعد وہ آزاد کشمیر میں آنے کی کوشش بھی کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں