03:26 pm
پاکستان کے اہم ترین علاقے سے بھارتی ساختہ ٹینک شکن مائنز برآمد

پاکستان کے اہم ترین علاقے سے بھارتی ساختہ ٹینک شکن مائنز برآمد

03:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم ترین علاقے سے بھارتی ساختہ ٹینک شکن مائنز برآمد ۔۔۔ظفر وال کے نواح میں واقع نالہ ڈیک گاؤں لہڑی کلاں کے مقام سے بھارتی ساختہ دو اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحویل میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینک شکن مائن 30 اور 10 پاؤنڈ وزنی اور بھارتی ساختہ ہے۔
ریت بھرنے والے مزدورں نے بم دیکھ کر متعقلہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی۔ پولیس تھانہ ظفروال نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ہٹا دیا۔حکام نے سول ڈیفینس سکواڈ نارووال کو اطلاع دے دی ہے۔جس نے موقع پر پہنچ کر بم والی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔سیلابی پانی میں بہ کر آنے والی بارودی سرنگوں کو بی ڈی ایس نے اپنی تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئے روز بھارت پانی میں بارودی سرنگیں بہا دیتا ہے اگر ان پر وزن آ جائے تو بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب بھارت پر جنگی جنون پھر سے سوار ہوگیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہا۔بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحد پر فوجی تیاریوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔اور تمام فوجی و فضائی اڈوں پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سرحدوں پر فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہاں فوجی سازو سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بھی کنٹرول لائن پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔جہاں پاکستانی حکام نے کی طرف سے انہیں بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ بارے کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔۔بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل وحرکت کے بعد آزاد کشمیر انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں