04:10 pm
مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام کے بعد پاکستان کی اہم ترین تعمیرات بھارت کے نشانے پر

مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام کے بعد پاکستان کی اہم ترین تعمیرات بھارت کے نشانے پر

04:10 pm

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے بعد کے بھارت پاکستان کے سرحدی علاقوں اور اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے لگ گیا ہے۔نیلم جہلم پراجیکٹ نوسدہ پولیس کا بروقت ایکشن،گشت ڈیوٹی کے دوران انڈین آرمی کی جانب سے فائر کیے گئے 02کلسٹر بم برآمد۔انسپکٹر سیکورٹی کی بروقت اطلاع،ایس پی عبدالرشید مغل نے حکام بالا کو آگاہ کر دیا۔پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے
۔نیلم جہلم پولیس نے متاثرہ علاقہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ گارڈ نصب، پولیس کی الرٹ ڈیوٹی پر عوامی حلقوں کا ایس پی عبدالرشید مغل اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین۔عوام کے جان ومال کے تحفظ پر حکومت وقت سے پولیس کی حوصلہ افزائی کی اپیل۔30تاریخ کو انڈین آرمی کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے دوران ایس پی عبدالرشید مغل نے اپنی نگرانی میں میں چائینیز/فارمرز کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔رواں ہفتہ پاک بھارت سنگین کشیدگی کے دوران انڈیا کی طرف سے کھلونا بم/کلسٹر بم سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے پیش نظر متاثرہ علاقہ نوسدہ نوسیری اور اسکے اطراف میں ایس پی نیلم جہلم عبدالرشید مغل کی خصوصی ہدایت پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا اور گشت کو 24گھنٹے مطابق ایس او پی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی دوران گشت انسپکٹر سیکورٹی منظور احمد، حوالدار محمد امتیاز،اظہر الدین بابر نے نوسدہ نوسیری بازار کے قریب سے 02کلسٹر بم برآمد کر لیے جسکی بروقت اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ ایریا کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولیس گارڈ نصب کر دی گئی اس موقع پر ایس پی نیلم جہلم پراجیکٹ عبدالرشید مغل نے کہا ہے کہ انڈیا ایسی بزدالانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سبوتاژ نہیں کر سکتا ہے اور شہریوں کو ایسی کسی بھی مشکوک چیز کے نظر آنے کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں