10:48 am
بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر سے کیسے نمٹا جائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے ۔کل کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کریں گے۔کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل او سی صورتحال پر غور ہو گا۔
اس کے علاوہ بھارت کے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھارتی میڈیا کے حالیہ فیصلے پر صدرِ پاکستان سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی مظالم میں اضافہ بھارتی حکومت کے عزائم واضح کرتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے موجودہ تناظر میں صدر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئیے۔جس کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کل 11 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی