06:58 am
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

06:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، دورے کے دوران وہ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز رات گئے 5روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں ہیں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد بھی ہے۔ایلس ویلز کے دورے میں سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی
،وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو مسترد کئے جانے سے متعلق امریکی وفد کو آگاہ کیا جائے گا، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات بارے بات ہوگی۔پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے معاملہ کو بھی اٹھائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہو گی،علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں