07:14 am
مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی خلاف ہو گئے

مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی خلاف ہو گئے

07:14 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ایسی سنگین غلطی کر دی گئی کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنما بھی خلاف ہو گئے ، پارلیمنٹ اجلاس ملتوی ۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اسمبلی پہنچے جب کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ایوان موجود ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رضا ربانی، راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، حاصل بزنجو، حنا ربانی کھر، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی آج مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے آغاز پر سینیٹر رضا ربانی نے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے ایجنڈے میں آرٹیکل 370 معاملہ شامل نہ ہونے پر احتجاج کیا اور رضا ربانی نے کہا کہ قرارداد میں آرٹیکل 370 کا ذکر نہیں اس میں ترمیم کی جائے جس پر شیخ رشید نے بھی اس کی حمایت کی اور آرٹیکل 370 شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔جس پر پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جس پر اسپیکر نے اجلاس 20منٹ کیلئے ملتوی کر دیا ۔

تازہ ترین خبریں