02:02 pm
شاہد خاقان عباسی کا پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آنے سے انکار

شاہد خاقان عباسی کا پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آنے سے انکار

02:02 pm

اسلام آباد( آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے پارلیمنٹ میں جانے یا نہ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔نیب حوالات میں ہی ٹھیک ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر ملنے کے باوجود بھی پارلیمنٹ اجلاس میں جانے سے انکار کیا ہے۔
نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آپکے پروڈکشن آرڈر آئے ہیں۔جس پر انہوں نے کہا کہ میں نیب حوالات میں ہی ٹھیک ہوں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے باعثپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا،۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے پیر کی صبح صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔واضح رہے گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے

تازہ ترین خبریں