02:40 pm
کوئٹہ ،مشن روڈ پر دھماکا،ایک شخص جاں بحق،متعددزخمی

کوئٹہ ،مشن روڈ پر دھماکا،ایک شخص جاں بحق،متعددزخمی

02:40 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کوئٹہ مشن روڈ پر ہوا جس میں 3 افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام کو کوئٹہ مشن روڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک دہشت گرد حملہ اور بم دھماکہ تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی کوئٹہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ اب ایک مرتبہ دوبارہ کوئٹہ کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ‎

تازہ ترین خبریں