08:22 pm
 پاکستان تحریک انصاف کی انیتا محسود  جنوبی وزیرستان سے پہلی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف کی انیتا محسود جنوبی وزیرستان سے پہلی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

08:22 pm

پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی انیتا محسود نے جنوبی وزیرستان سے پہلی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ،انیتا محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی سے ہے۔، اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انہوں نے تحریک انصاف سے کیا، وہ فاٹا ریفارمز کمیٹی اور فاٹا سیاسی اتحاد کی رکن بھی رہ چکی ہیں، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے وقت انیتا محسود نے پارٹی کی جانب سے نمائندگی کی،
خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے لیے انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے انیتا محسود کا نام خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا۔جنوبی وزیرستان سے پہلی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بننے والی انیتا محسود نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے ارکان اسمبلی جب خیبرپختونخوا اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، وہ تاریخی دن ہوگا اور قبائلی عوام اسی انتظار میں تھے کہ ان کے مسائل کو بھی اسمبلی اٹھایا جائے۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی ہو ان کو بھی قانون سازی میں حق مل سکے۔انیتا محسود نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ قبائلی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے جائیں اور ان کی خصوصی توجہ جنوبی وزیرستان کے مسائل پر ہوگی۔ ان کے علاقے میں روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوگی کہ وہ علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کریں۔نومنتخب رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں خواتین تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن تعلیم کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ سے زیادہ ایف اے تک تعلیم حاصل کرپاتی ہیں اس کے لیے بھی انھیں ٹانک آنا پڑتا ہے، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ گریجویٹ کالج اور یونیورسٹی کے قیام کی منظوری لے سکیں، فاٹا کے انضمام کے وقت ہر کسی سے تجاویز مانگی گئی لیکن اس فیصلے میں بھی خواتین کو نظر انداز کیا گیا اور ان کے رائے کو فاٹا انضمام کے فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ