08:28 pm
چودھری شوگر ملز کے غیر ملکی حصہ دار کی جانب سے شئیرز کی منتقلی پر مریم نواز سے تفصیلات طلب

چودھری شوگر ملز کے غیر ملکی حصہ دار کی جانب سے شئیرز کی منتقلی پر مریم نواز سے تفصیلات طلب

08:28 pm

لاہور(آئی این پی ) نیب نے چوہدری شوگر مل کے غیر ملکی حصہ دار کی جانب سے مریم نواز کو شیئرز کی منتقلی پر وضاحت طلب کر تے ہوئے مریم نواز سے شیئرز کی رسیدیں، رقم کی ادائیگی اور ایگریمنٹ کی تفصیلات طلب کر لیں ۔نیب کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سعید سیف بن جابر الساویدی کی جانب سے 94 لاکھ 8 ہزار 90 ، شیخ ذکاالدین کی جانب سے 20 لاکھ 21ہزار 760 شئیرز جب کہ ہانی احمد جام کی جانب سے 97 ہزار 33 شیئرز مریم نواز کو منتقل ہوئے۔ ان تمام شیئرز کی منتقلی 21 مئی 2008 کو کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب کی تحقیقات کے مطابق گارڈن ٹان کے نجی بینک میں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے۔ یکم فروری کو 78 لاکھ 87 ہزار 914 روپے،
11جون 2008 کو اسی بینک اکانٹ میں ایک کروڑ 91 لاکھ جب کہ 20 جون 2008 کو ایک کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار 280 روپے بیرون ملک سے منتقل ہوئے۔ اسی طرح جاتی عمرہ کے قریب شریف ایجوکیش کمپلیکس میں واقع ایک نجی بینک میں بھی بیرون ملک اے مریم نواز کے نام رقم کی منتقلی کا نیب نے سراغ لگایا ہے۔اس بنک اکاونٹ میں 28 دسمبر 2016 کو 99 لاکھ 71 ہزار 17 روپے کی رقم منتقل ہوئی۔نیب نے اپنی تحقیقات میں مریم نواز کے نام بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی منتقل ہونے والی 5 کروڑ 18 لاکھ 96 ہزار 135 روپے کی خطیر رقم کی تفصیلات کا کھوج لگا لیا ہے۔نیب نے مریم نواز کو بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی رقوم کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیکڑوں کینال زمینوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔4 مختلف موضع جات میں ایک ہزار 496 کنال اور 12 مرلے زمین کی خریداری بھی کی گئی۔ موضع سلطانکے میں 1087 کنال 6 مرلے زمین خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، اسی طرح موضع مل میں 333 کنال 3 مرلے، موضع بدوکی سانی میں 62 کنال 2 مرلے اور موضع اصل لکھوال میں 14 کنال ایک مرلہ زمین خریدی گئی۔ نیب حکام کی جانب سے ان تمام جائیدادوں کی اصل مالیت ذرائع خریداری سمیت زمین کی سابقہ مالکان کی تفصیل بھی مانگ لی۔نیب نے اس سوال کی وضاحت بھی مانگی ہے کہ مریم نواز نے 70 لاکھ شیئرز یوسف عباس کو منتقل کئے۔ یہ شیئرز 20 جولائی 2011 کو یوسف عباس نے نصیر عبداللہ کو ٹرانسفر کیے اور بعد ازاں یہ شیئرز حسین نواز کو منتقل کر دئیے گئے۔ نیب نے مریم نواز سے ان شئیرز کی رسیدیں، رقم کی ادائیگی اور ایگریمنٹ کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت