04:13 pm
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،  51 طالبان ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 51 طالبان ہلاک

04:13 pm

کابل( آئی این پی ) افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی فورسز اور فضائیہ کی جانب سے آپریشن کلین اپ میں 51 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ14 زخمی ہوگئے ہیں،افغان صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ، دوسری جانب افغان صوبہ فریاب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے
آپریشن کلین اپ میں20 طالبان ہلاک جبکہ12 زخمی ہو گئے ہیں ، افغان صوبہ ننگر ہار اور ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں24دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے خلاف سیکیورٹی آپریشنز میں51 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ14 زخمی ہوئے ہیں، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے غزنی صوبہ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو تباہ کرنے کی کوششیں کی گئی ،وہاں پر موجود اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 7طالبان شدت پسندوں کو ہلاک اور 2کو زخمی کر دیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ، جاتے ہوئے طالبان نے AK-47 رائفل اور دیگر اسلحہ سمیت گاڑیاں بھی چھوڑ گئے، دوسری جانب افغانستان کے صوبہ فریاب میں افغان سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے20 طالبان کو ہلاک جبکہ12 کو زخمی کر دیا، ترجمان 203تھنڈر کارپ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغان فورسز نے صوبہ غزنی کے اندار ڈسٹرکٹ میںیہ آپریشن کیاجس میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، کچھ طالبان فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاببھی ہوئے، ان آپریشن کے دوران طالبان کے ایک منصوبہ بندی کرنے والے مرکز کو بھی تباہ کر دیاگیا ہے ، ان مرکز میں طالبان کو تیار کر کے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوںکیلئے بھیجا جاتا تھا، افغان صوبہ ننگر ہار اور ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں24دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، اس آپریشن میں افغان ائیر فورس نے فضائی حملے بھی کئے ،201سیلاب کارپ کے ترجمان ہارون یوسف زئی نے میڈیا کو بتایا کہ ان آپریشن میں فورسز کو فضائی قوت کا ساتھ بھی حاصل تھا، ان حملے میں 24دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

تازہ ترین خبریں