04:31 pm
پنجاب اسمبلی کےارکان کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

پنجاب اسمبلی کےارکان کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

04:31 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی کی جانب ایک اور بڑا قدم رکھ دیا گیاپنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں 80ہزارسے بڑھا کرایک لاکھ 75ہزار روپے تک کر دی گئیں۔جبکہ دیگر مراعات میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ ارکان نے اپنی اضافہ شدہ پہلی تنخواہیں وصول بھی کر لیں۔ تفصیلات کے مطا بق 13مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ایک بل منظور کیا گیا تھا
متفقہ طو ر پر جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مر اعات کو بڑھنے کی منظوری شامل تھی لیکن اس وقت وزیر اعظم عمران خان نے سخت نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کو سمری پر دستخط کرنے سے روک دیاتھا لیکن اب یہ دستخط ہوچکے ہیں ۔اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں 80ہز ار سے بڑھ کر 1لاکھ 75ہزار کر دی گئیں۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے پہلی تنخواہ وصول بھی کر لی ہے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے صرف نظر ثانی شدہ تنخواہوں کی منظوری دی گئی ہے، تنخواہیں باقی تین صوبوں کے بر ابر کرنے کی کوشش کی ۔

تازہ ترین خبریں