01:21 pm
 مریم نواز کی عمران خان سے منسلک جھوٹی خبر ٹوئٹ کی تو بھارت نے کس طرح مریم کی اس ٹوئٹ سے فائدہ اٹھایا

مریم نواز کی عمران خان سے منسلک جھوٹی خبر ٹوئٹ کی تو بھارت نے کس طرح مریم کی اس ٹوئٹ سے فائدہ اٹھایا

01:21 pm

ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو اچھالا جس کی تردید بھی موجود تھی، انڈین میڈیا نے مریم نواز کے ٹویٹ کا اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا لاہور (نیوز ڈیسک) لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کا 2016 کا بیان لے کر مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانا شروع کردی ہے۔ لیگی رہنما وزیراعظم عمران خان کے جس بیان کا حوالہ دیکر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے رہے
اسکی تردید بھی اسی دن آگئی تھی.پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف ا ور احسن اقبال نے اس بیان کو وزیراعظم سے منسوب کیا،بلکہ مریم نواز نے تو اس بیان کو ٹویٹر پر اپنی پروفائل پکچر کی زینت ہی بناڈالا۔جس پر صارفین نے سخت تنقید بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مریم نواز مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دے رہی ہیں یا پھر ایسی باتیں کر کے انڈیا کو باتیں بنانے کا موقع دے رہی ہیں۔مسئلہ کشمیر پر مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر الزام تراشی کی خبر انڈین میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔بھارت کے سب بڑے اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انڈیا کے آڑٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کی ہے۔انڈیا میڈیا نے مریم نواز کے تمام ٹویٹس کا بھی حوالہ دیا ہے۔ خیال رہے کشمیر کے موجودہ کشیدہ اور تشویش ناک حالات کے باوجود ملک کی سیاسی قیادت نے متحد ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس موقع پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر بھارت کو ایک واضح پیغام دینے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے تمام گرفتار اپوزیشن رہنماوں کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیے ۔تاہم دوسری جانب مریم نواز نے ان کشیدہ حالات میں بھی حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اس بحران کا ذمے دار موجودہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر حکومت کا بالکل ساتھ مت دیں۔ جبکہ مریم نواز نے اس حساس صورتحال میں بھی حکومت کو جھوٹی خبروں کے سہارے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم سے منسوب ایک جھوٹی خبر کو ناصرف ٹوئٹ کیا بلکہ اسے اپنی پروفائل کی تصویر کے طور پر بھی لگا لیا۔ وزیراعظم سے منسوب اس خبر کے مطابق انہوں نے کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے اس خبر کی واضح تردید کر دی تھی اور اسے جھوٹا قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے یورپی یونین کی سفیر کو غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم عمران خان 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ