01:50 pm
پاکستان میں موجود ہندو برادری کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار

پاکستان میں موجود ہندو برادری کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار

01:50 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہر اقلیتی برداریوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں رہائش پذیر اقلیتی برادریاں یہاں خوش و خُرم رہ رہی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اپنا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اقلیتی برداری بالخصوص ہندو کمیونٹی کے خوشحال ہونے کی تازہ مثال پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحفے میں دیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا پاکستان کا جھنڈا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل نے قومی اسمبلی کو 40 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا پاکستان کا قومی جھنڈا تحفے میں دیا۔
اس جھنڈے کو دنیا کو سب سے بڑا جھنڈا ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے پاکستان کے قومی پرچم کی مناسبت سے سبز اور سفید غباروں سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا۔اس جھنڈے کی تیاری میں کم و بیش 60 ہزار غبارے استعمال ہوئے جبکہ اس کی تیاری اور اسے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تین درجن سے زائد اسٹاف کی مدد حاصل کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنا بڑا جھنڈا قومی اسمبلی میں تیار کیا گیا ہو۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ جھنڈا اپنے سائز کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے اسی لیے اسے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس جھنڈے کو اسمبلی ہال کے مرکزی دروازے کے ساتھ لگایا گیا، جہاں یہ جھنڈا چھت سے زمین تک کا ایریا کور کرتا ہے۔اس جھنڈے کی رونمائی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل کی گئی۔ قومی اسمبلی کو ہندو کونسل کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ خاص اور منفرد تحفہ ہندو کمیونٹی کی پاکستان کے لیے محبت کا عکاس ہے جس نے پارلیمنٹیرینز اور عوام کی پذیرائی حاصل کی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقلیتی رہنما ڈاکٹر رمیش کُمار نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک پُر امن جدوجہد کا نتیجہ ہے۔یہاں رہنے والی ہندو برادری نے محمد علی جناح کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کو اپنا وطن تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بسنے والے ہندو مشکلات کے باوجود پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت نہایت اہمیت کی حامل ہے، پاکستان کی ہندو کمیونٹی اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر لڑنے کو تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

 پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل